|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے  اقلیتی برادری کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کسی اقلیتی شہری کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔

اسلام آباد میں کرسمس کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق پاکستان میں ہندوؤں، عیسائیوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ۔

شہباز شریف نے اقلیتی برادری کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کسی اقلیتی شہری کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک ہم سب کا سانجھا ہے، یہاں سب کے حقوق برابر ہیں، اقلیتوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مئی میں جب افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کے چھکے چھڑا ئے اور بھارت کے 7 جہاز گرائے تو قوم کو ایئر کموڈورسیسل چوہدری یاد آئے۔