اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پریس ریلیز جاری ہوچکا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ کے پاکستانی معیشت پراثرات کو دیکھا جارہا ہے، اگر جنگ طویل ہوئی تو بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھے گا، اس جنگ کی وجہ سے ترسیلات زر متاثر ہو سکتی ہیں۔
دوسری جانب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں۔
واضح رہےکہ خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
Leave a Reply