|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے مشینری کو نذرِآتش کر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغواء کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب ضلع موسیٰ خیل سے تقریباً ایک سو کلومیٹر دور تحصیل درگ کے علاقے سیوئی راغہ میں پیش آیا۔

لورالائی ڈویژن کے کمشنر سعادت حسن نے بتایا کہ ’درجن سے زائد دہشتگردوں نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا

جو علاقے میں گیس اور تیل کی تلاش کرنے والی پی پی ایل گیس کمپنی کے کیمپ تک ایک سڑک کی تعمیر کر رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مزدوروں کو کیمپ اور مشینری چھوڑ کر جانے کا کہا تاہم بعد میں انہوں نے سامان جلا ڈالا۔کمشنر کے مطابق سڑک کی تعمیر پر 17 مزدور کام کررہے تھے

جن میں سے 13 رات کو ہی واپس پہنچ گئے تھے جبکہ باقی چار خوف کی وجہ سے چھپ گئے تھے جو اتوار کو صبح واپس آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے اغوا کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔سعادت حسن نے بتایا کہ یہ حملہ گیس کمپنی کے کیمپ پر نہیں ہوا کیونکہ انہیں ایف سی کی سیکورٹی حاصل ہے

جس جگہ حملہ ہوا ہے وہ گیس کمپنی کے کیمپ سے کافی فاصلے پر ہے۔موسیٰ خیل انتظامیہ کے ایک اور افسر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مجموعی طور پر سات بلڈزور اور ایک پک اپ گاڑی کو نذرِ آتش کیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغواء کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *