|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

وفاقی حکومت نے تیز رفتار انٹرنیٹ کو فروغ دینے کے لیے قومی فائبرآئزیشن پالیسی پر کام کا آغاز کردیا ہے، پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے قومی فائبرآئزیشن پالیسی پر کام کا آغاز کردیا ہے، فائبرآئزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گی۔

اسی طرح فائبرآئزیشن پالیسی کا مقصد تیز رفتار انٹرنیٹ انفراسٹرکچر سے ملک کی ڈیجیٹل ڈیمانڈز پوری کرنا ہے، قومی فائبرآئزیشن سے براڈ بینڈ کوریج میں اضافہ ملے گا۔

دستاویز کے مطابق فائبر آئزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گی، پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، تعلیم، صحت اور ای گورننس کے شعبوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

آپٹیکل فائبر اور دیگر آلات سے میڈ ان پاکستان کو فروغ دیا جائے گا، ملک میں لانگ ہال آپٹیکل فائبر 75 ہزار 967 کلو میٹر ہے، ملک میں کل میٹرو آپٹیکل فائبر ایک لاکھ 35 ہزار 506 کلو میٹر ہے۔

دستاویز کے مطابق قومی فائبرآئزیشن پالیسی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے اہم کردار ادا کرے گی،پالیسی کے تحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *