|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

صوبائی وزیر زراعت وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ نہ صرف علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر ترقی کا انقلاب برپا کیا جائے گا بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار دیا جائے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ائے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا میری زندگی کا ایک اہم مشن ہے جس سے دلی سکون ملتا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں علاقے کے لیے وفاق کی مدد سے اہم اور بڑے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں یقینا ان منصوبوں کے اغاز سے علاقے کے لوگوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی اور خوشحالی ائے گی اور روزگار کے وسیع مواقع میسر ائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں ان کے ہر مسائل کے حل کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *