|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

ضلع کرم میں قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ نویں روز بھی جاری ہے۔

کرم کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 12 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اب تک جھڑپوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 122 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہو چُکے ہیں۔

ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

علاقے میں مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمد و رفت تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *