|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان وفاقی وزیر تجارت جام کمال علیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک کا یومیہ 190 ارب نقصان کیا

آئی ایم ایف کی پابندیوں کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے پاکستان کے عوام احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پابندیوں کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،

پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک کا یومیہ 190 ارب روپیکا نقصان کیا ہے پاکستان کے عوام احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے سبسڈیز اور نئے ایکسپورٹ زونز پر پابندیوں کے باوجود پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اکنامک ایکٹیویٹیز کو چاہے آپ اسٹاک ایکسچینج لے لیں،

ایکسپورٹس لے لیں، ٹرانزٹ، پروڈکشن، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر شامل ہیں آئے روز دکانوں،مارکیٹس کی بندش سے مزدور بھی متاثرہوتے ہیں، مشکلات کے باوجود گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملک میں کامیاب ایونٹس ہوئے ہے

انہوں نے کہا ہے کہ بین الوزارتی کمیشن کے اجلاس سمیت کئی کامیاب ایونٹس کرائے دوست ممالک کے وفود اورسربراہان حکومت کے دورے اہمیت کے حامل ہیں ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے سازگار حالات ضروری ہیں پاکستان کی زرعی برآمدات کے اندر ساڑھے تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے آئی ایم ایف کے پروگرام کو قبول کرتے ہوئے جتنی پابندیاں ہیں

ہم سبسڈیز کی طرف نہیں جا سکتے ایکسپورٹ زونز کی طرف نہیں جاتے ہیں کچھ چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی تو یہ اہداف ہم حاصل کر پائیں گے لیکن اگر آئے دن یہ ہڑتال، لڑائی جھگڑے کرتے رہیں گے تو اس طرح تو نہیں چلتا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *