|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کامیابی ایک بڑی سیاسی اور عوامی فتح ہے اور قلات کے عوام نے ایک بار پھر اپنے حقِ رائے دہی کے ذریعے اپنے حقیقی نمائندے کا انتخاب کرکے جمہوری عمل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے میرضیاء اللہ لانگو نے پارٹی قیادت،قلات خالق آباد کے عوام کے بھر پوراعتماد پر شکریہ ادا کیا


ان خیالات کا انہوں نے مشترکہ ملاقات کے دوران کیا جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، پارلیمانی سیکرٹری پرنس آغا عمر احمدزئی اور میر اعجاز سنجرانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ملاقات میں ملک اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال،باہمی امور، پارٹی معاملات اور دیگر تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، سیاسی استحکام اور صوبے کی ترقی کے لیے کوشاں رہی ہے

 

کارکنوں اور قلات کے باشعور عوام نے حالیہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے کر میر ضیاء اللہ لانگو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا، جو بلوچستان عوامی پارٹی کی عوامی مقبولیت اور کارکنوں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 36 قلات کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پارٹی قیادت اور منتخب نمائندہ پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے


اس موقع پرسابق وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان صوبے میں ترقی و خوشحالی، امن و استحکام اور بہتر معاشی حالات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہیں باہمی تعاون کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے پارٹی قیادت، قلات خالق آباد کے متعبرین، نوجوانوں اور پارٹی کارکنان کا ان پر ایک بارپھر بھرپور حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ملاقات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی خدمت اور مثبت سیاست کے ذریعے صوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *