کوئٹہ +اندرون بلوچستان: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں ایف سی ،سول ایڈمنسٹریشن مقامی خواتین ،اسکولوں اور کالجز کے اساتذہ اور بچے و بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی ۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پر وقارتقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کا کردارمعاشرے کی تعمیرو تربیت اور ترقی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ تقریبات کے دوران خواتین کے تقدس ،معاشرے میں اُن کی قربانیاں اوربطورماں،بہن،بیٹی اوربیوی کے معاشرے کوسنوارنے کی اہمیت پرمقامی خواتین نے سیر حاصل بحث کی۔ دالبندین میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ایف سی ،لیڈی پولیس اورمقامی خواتین کے علاوہ اسکول کے طلباء اورطالبات کی ماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا گیا ۔تقریب میں بچیوں نے حواکی بیٹی کے عنوان سے شاعرانہ کلام پیش کیا،خواتین کا معاشرے میں کردار پربحث اور عورت کے مقام پرورائٹی اورکلچرل شوز بھی پیش کیے گئے۔ نوکنڈی میں بھی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پُروقار تقریب منعقدکی گئی ۔ جس میں تقاریرکے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے حضرت بی بی فاطمہؓ کا معاشرے میں کردارخواتین کیلئے مشعل راہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خواتین کے حقوق اوراس کے احترام کی پُرزورتا کید کی گئی ہے۔ تقریب میں مقامی خواتین اوربچیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ ڈیرہ بگٹی اورکوہلومیں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں خواتین کو برابر حقوق دینے سے ہی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے پاکستان کی خواتین باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہیں جنہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام یو این ویمن بی آر ایس پی اور دیگر فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ترقی نسواں ندیم ہاشم سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ظفر بلیدی ، سیکرٹری کھیل عصمت اللہ کاکڑ، سابق سنیٹر معروف سماجی کارکن روشن خورشید بروچہ، ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ فتح محمد خجک اور ایپکا ضلع کوئٹہ کے نو منتخب صدر رحمت اللہ زہری کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی تعداد میں موجود تھیں، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے علمدار شہید ایف سی اسکول سبی میں پروقار تقریب زیر صدارت بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ کی زیر صدارت ہوئی پر وقار تقریب میں مسزمیجر محمد آصف ،پرنسپل گرلز کالج شاہدہ نواز ، پرنسپل گرلز ایلیمنٹری کالج سلمہ عطاء، پرنسپل گرلز ماڈل ہائی اسکول سبی مس نسیم طارق ، گرلز گائیڈر شازیہ خرم، نغمانہ راحیل ، شہید بے نظر بھٹو وومن شیلٹر ہوم کی منیجر مس رخشدہ کوکب کے علاوہ مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک ہوا تقریب سے بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس مسز کرنل ذوالفقار باجوہ،مسسز میجر محمد آصف، ہ ودیگر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کی معاونت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں عورت ہی وہ ہستی ہے جس کے باعث گھر میں رونق ہوتی ہے مقررین نے کہا معاشرے میں خواتین اہمیت کا مقام رکھتی ہیں عورت ماں بیٹی بیوی کے روپ میں اللہ کی طرف سے مرد کیلئے نعمت بناکر بھیجی گئی ہے ماں کی صورت میں بچے بیٹی کی صورت میں باپ اور بیوی کی صورت میں شوہر کی زندگی بھر خدمت کرتی ہے عورت ماں بیٹی اور بیوی کے روپ اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے عورت کے بغیر گھر ویران قبرستان کی مانند نظر آتا ہے اسلام سے قبل عورت کی کوئی عزت نہ تھی لڑکی کیء پیدائش کے موقع پر غم منایا جاتا تھا اور زندہ درگور کردیا جاتا تھا اسلام کے آنے اور رحمت دوعالم حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی عظیم تعلیمات کی بدولت آج عورت کو وہ مقام ملا جس کی اصل میں وہ حقدار تھی مقررین نے حضرت فاطمہ ؒ کامعاشرے میں کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے خواتین کو چاہیے کہ وہ حضرت فاطمہؒ کی تعلیمات اور ان کے سنہری اصولوں پر کاربند رہ کر ملک وقوم کی بہتر رہنمائی کریں مقررین نے کہا کہ ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں آج ہر شعبے میں خواتین ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کررہیں ہے پاک افواج سمیت دیگر اہم ادارون میں خواتین کی مردوں کے ساتھ خدمات کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں ،ٹوڈیز وومن آرگنائزیشن کی چیف ثناء درانی نے کہا ہے 8مارچ عالمی یوم خواتین کے مناسبت سے نہایت جو ش وخروش سے منایاجاتا ہے میں بلوچستان بھر کی خواتین کو مبارک باد پیش کرتی ہوں اور اس یقین کا اظہار کرتی ہوں کہ خواتین کی ترقی کے حوالے سے ہمارا صوبہ بہت جلد ترقی کریگا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ممبربلوچستان وومن بزنس ایسو سی ایشن ارم مرزا جنرل سیکرٹری ٹوڈیز بلوچستان صائمہ یعقوب ، پروگرام آفیسر بلوچستان محترمہ سپوژمئی اچکزئی پروگرامنجیر ٹوڈے بلوچستان گل حسن بھی موجو دتھے ثناء درانی نے کہاکہ ٹوڈیز حکومت بلوچستان کے ادارہ ثقافت وآثار قدیمہ کے علاوہ تمام محکموں کے ساتھ ملکر مشترکہ ثقافت ورثے کی حفاظت اور اس کے امن کے فروغ کے لئے روابط کو قائم کریگی مختلف مذہب او ر زبانوں ے لوگوں سے ملاقات کی جائیگی تقریب میں رضاکاروں فعال گروپ بنایا جائے گا جس میں 50خواتین اور 50مرد شامل ہونگے اس کے علاہ 5ہزار امن کارد دستخط کئے جائیں گے ،نیشنل مچھ کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر مچھ کے خصوصی تعاون سے خواتین کی عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سیاسی سماجی و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کی آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا نیشنل پارٹی کچھی کی خواتین سیکرٹری حمیدہ فدا نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی آبادی مردوں کی نسبت کافی زیادہ ہے کہ باوجود خواتین کو انکی حقوق سے محروم اور پسماندہ رکھا گیا ہے بلوچستان میں خواتین انتہائی محنت و مشقت دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ کرتی ہے تاہم حکومتی سطح پر خواتین کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں،دنیامیں1911ء سے خواتین کا عالمی دن منائی جارہی ہے اور خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لئے مختلف عالمی تنظیمیں اور ادارے مختلف محرکات کے تحت کام کررہے ہیں سو سال کے اس عرصہ پر غور کیا جائے تو خواتین کو ان کے حقوق تو شاید کم ہی مل سکے ہوں البتہ زندگی کے ہر شعبے میں ان کی نمائندگی ضرور ہوگئی ہے اپنی راہیں متعین کرنے کے بجائے وہ مردوں کے ساتھ دوڑ میں جاکھڑی ہوئیں جہاں بہت زیادہ محنت کرنے اور قربانیاں دینے کے باوجود جیت ان کا مقدر نہ بن سکی ۔ براری کے حقوق حاصل کرنے کی کوشش میں نسوانیت کا جو ہر بھی کہیں کھوگیا ترقی یافتہ ممالک کی ترقی ،ترقی پذیر کی کوشش اور غیر ترقی یافتہ کی تنزلی کوئی بھی خواتین کو ان کا مقام نہ دلاسکی، معاشرہ کوئی بھی ہو اور وہ کتنی ہی باشعور اور تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو آج بھی کمزور مجبور محروم اور ڈری سہی عورت ہے ۔ وہ ہزار کوشش کرلے تب بھی مرد نہیں بن سکتی کیونکہ وہ عورت ہے عورت ہی تھی اور عورت ہی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن امبر زہری ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے خواتین سیکرٹری بی بی منورہ سلطان،شمیم فردوس ودیگر نے پارٹی کے زیر اہتمام وحدت کالونی میں خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل اور سیاسی کردار کے حوالے سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔