کراچی: ملک بھر میں رمضان المبارک 1437 ھ کا چاند نظر آگیا جس کا چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی باضابطہ اعلان کردیا جب کہ پاکستان بھر میں طویل عرصے بعد رمضان کا ایک ساتھ آغاز ہورہا ہے۔
Posts By: ویب ڈیسک
حکومت پاناما لیکس کے معاملے میں اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے، خورشید شاہ
اسلام آباد: پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے۔
بلین اور ملین کا چکر ، قائم علی شاہ خود بھی چکرا گئے
کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ ایک بار پھر بھول گئے ، سڑکوں کی مرمت کی رقم کا تذکرہ کرتے ہوئے بلین سے ملین اور کروڑوں کے چکر میں الجھے رہے اور بات واضح نہ ہو سکی
مسلمان جج انصاف نہیں کرسکتا: ٹرمپ
نیویارک: امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار اور ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان جج ان سے انصاف نہیں کرسکتا۔
افغان صوبے ہلمند میں طالبان کا حملہ، امریکی صحافی سمیت4 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں امریکی صحافی ڈیوڈ گلکی اور افغان مترجم سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں مرجہ کے مقام کے قریب طالبان کی جانب سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
وزیراعظم کے دل کا آپریشن ہوا ہے یا دماغ کا جو بجٹ کو ترقیاتی کہہ رہے ہیں: بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دل کا آپریشن ہوا ہے یا ان کے دماغ کا جووفاقی بجٹ کو ترقیاتی کہہ رہے ہیں۔
پشاور میں سیوریج کا پانی ’پولیو کے وائرس سے پاک‘
پاکستان کہ صوبے خیبر پختونخوا میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت پشاور میں سیوریج کے پانی کے تجزیوں میں پہلی مرتبہ وہاں پولیو کا وائرس نہیں ملا ہے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ماہ رمضان المبارک 1437 ھ کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا۔
سوئی میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے پاکستان پٹرولیم کو مائننگ لیز جاری
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع سوئی میں تیل و گیس کی تلاش کے کام کے لیے حکومت نے پاکستان پٹرولیم کو 6 ماہ کی مائننگ لیز جاری کر دی ۔
ہمیشہ بلوچ عوام کے حقوق اور ساحل وسائل کی جنگ لڑی ہے , نیشنل پارٹی
مستونگ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچ عوام کے حقوق اور ساحل وسائل کی جنگ لڑی ہے ریکوڈک اور گوادر پورٹ پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے چند سیاسی یتیموں کی جانب سے نیشنل پارٹی پر تنقید کرنیوالوں نے اپنے دور حکومت میں چند روپوں کی خاطر صوبے کے حقوق کا سودا کیا تھا