لندن: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے
Posts By: ویب ڈیسک
گوادر اور دشت کے کئی علاقے چھ دن سے فورسز کے محاصرے میں ہیں ،بی این ایف
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ گْوادر اور دشت کے کئی علاقے چھ دن سے فورسز کے محاصرے میں ہیں ۔
ملا منصور نوشکی ڈرون حملے میں ہلاک
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا کہ پاک افغان سرحد کے قریب نوشکی کے علاقے احمد وال میں فضائی حملے میں افغانستان کے طالبان کے رہنماء ملا اختر منصور ہلاک ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نجی دورے پر لندن روانہ
لاہور: وزیراعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے کے لئے 5 روزہ نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔
عمران فاروق قتل : برطانوی ٹیم کی پھر پاکستان آمد
اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 6 رکنی ٹیم ایک بار پھر پاکستان آئی ہے۔
’افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور ہلاک‘
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا کہ پاک افغان سرحد پر ایک دور دراز علاقے میں فضائی حملے میں افغانستان کے طالبان کے رہنماء ملا اختر منصور ہلاک ہو گئے ہیں۔
خدشہ ہے کہ نیب کے تفتیشی افسران کو کچھ نہ ہوجائے اس کا الزام بھی مجھ پر ہی لگے گا، ڈاکٹر عاصم
کراچی: سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ نیب کے چھوٹے افسران کو بڑے افسران سے خطرہ ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ تفتیشی افسر کو کوئی کچھ نہ کردے اور اگر ایسا ہوا تو اس کا الزام بھی ان ہی پر لگے گا۔
کراچی میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق
کراچی: عائشہ منزل کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ٹریفک پولیس ڈیوٹی پر مامور تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
جھنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی
جھنگ: خوشاب روڈ پر ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ خوشاب روڈ پر ناصر آباد کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے
بلوچستان کے وزیر کا بیٹا پشین سے اغواء
کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے بیٹے کو مسلح افراد نے ضلع پشین سے اغواء کرلیا۔ پشین کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) حئی بلوچ نے ڈان نیوز کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے وزیر بلدیات کے بیٹے کو پشین میں کیڈٹ کالج سے اغواء کیا