کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے ریاستی فورسز کی جانب سے بلوچ نسل کشی میں تیزی کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے یکم مئی کو لاپتہ امیر بخش ولد کرم خان اور محمد جمعہ ولد حکیم کی لاشیں پھینکیں جنہیں انتیس اپریل کو مشکے گورکھائی سے اغوا کیا گیا تھا
Posts By: ویب ڈیسک
قوموں کے حقوق کا مسئلہ ملک کی سالمیت و استحکام سے جڑا ہوا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ نے کہا ہے کہ ملک کا استحکام قوموں کی خودمختاری اور جمہوریت سے وابستہ ہے قوموں کی برابری ملک کے استحکام کی بنیاد ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت و رہنماؤں کے بلوچ قیادت سے بہت پرانے مراسم رہے ہیں نیپ پر پابندی کے بعد قیادت الگ ہوگئی
بلوچستان کا قومی خزانے میں بڑا حصہ ہے بدقسمتی سے اسکا حساب نہیں رکھاجاتا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو خسارے کا صوبہ سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ، بلوچستان کا قومی خزانے میں بڑا حصہ ہے صرف گڈانی شپ بریکنگ سے سالانہ 14ارب روپے قومی خزانے میں جاتے ہیں بدقسمتی سے ہم چیزوں کا حساب کتاب نہیں رکھتے
بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کومکمل تحفظ دینگے،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل سرمایہ اور اولین ترجیح ہمارے عوام ہیں، ہم اس سرمائے کو ترقی اور جمہوریت کے لیے اہم سمجھتے ہیں، بلوچستان کے لوگوں کے بارے میں منفی تاثر درست نہیں ہم پیار کرنے اور عزت دینے والے لوگ ہیں
میرے جملے سے قومی سلامتی کے اداروں کی دل آزاری ہوئی تو معافی کا طلبگار ہوں،الطاف حسین
لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے مدد کی بات صرف طنزیہ طور پر کہی کیونکہ بار بار ملک دشمنی کے الزامات سن کر ایک انسان کا دکھی اوررنجیدہ ہونا فطری عمل ہے تاہم اگر میرے جملوں سے قومی سلامتی کے اداروں اور محب وطن افراد کی دل آزاری ہوئی تو اس پر خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوں۔
برطانوی شہری کا پاک فوج پر حملہ ناقابل برداشت ہے، عمران خان
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ برطانوی شہری کا پاک فوج پر حملہ ناقابل برداشت ہے جب کہ الطاف حسین کےبیان پر وزیراعظم کی خاموشی بھی قابل افسوس ہے۔
سکیورٹی اداروں پر تنقید مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے، پرویز رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے سیاست نہیں کررہے ہیں لہٰذا ان پر بلا جواز تنقید مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔
کراچی سے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے میں راؤ انور کا بڑا کردار ہے، آئی جی سندھ
کراچی: آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ شہر سے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے میں راؤ انور کا بہت بڑا کردار ہے اور انہوں نے سہراب گوٹھ اور ملیر میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے کامیاب کارروائیاں کیں۔
پاک فوج کے بارے میں الطاف حسین کا بیان بے ہودہ اورغیرضروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راو لپنڈی: ترجمان پاک فوج نے الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کا بیانبے ہودہ اورغیرضروری ہے اور فوجی قیادت سے متعلق اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
بھارتی ایجنسی’’را‘‘ سے مدد مانگنے پر الطاف حسین قوم سے معافی مانگیں، شہبازشریف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاک فوج سے متعلق الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ کے قائد سے قوم سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔