کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان حمدان بلوچ نے کہا ہے کہ ریاستی اہلکار عام بلوچ آبادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ، بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا
Posts By: ویب ڈیسک
مشکے و گردونواح میں آپریشن اور بمباری کی گئی گھروں کو نذرآتش کیاگیا، بی این ایم
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے ریاست کی جانب سے بلوچ آبادیوں پر آپریشن ضرب عضب کی طرح کے جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آپریشن عروج پر ہے
اسمبلیوں میں لوٹنے والے تحریک انصاف کے اراکین آج اجنبی ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج جو اپنی نشستوں پر واپس آئے ہیں وہ اراکین نہیں اجنبی ہیں۔
کراچی میں مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعت کے 3 ملزمان ہلاک
کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔
پارلیمنٹ کا اجلاس محض دکھاوا ہے یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف نے کرنا ہے، شیخ رشید
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس محض دکھاوا ہے فوج بھیجنے کا اصل فیصلہ تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈرز نے کرنا ہے۔
سعودی عرب کی سرحدوں کے دفاع میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے میں سعودی عرب نے پاکستان سے لڑاکا طیارے، بحری جہاز اور زمینی فوج مانگی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق پارلیمنٹ میں ہی کیا جائے گا۔
این اے 246 فوج کے حوالے کیا جائے، تحریک انصاف
کراچی : تحریک انصاف نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یمن سے مزید 134 پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے
یمن میں جنگ کی وجہ سے پھنس جانے والے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اتوار کو مزید 134 پاکستانی صنعا سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
تحریک انصاف آٹھ ماہ کے احتجاج کے بعد اسمبلیوں میں واپس
پاکستان میں حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے تقریباً آٹھ ماہ سے جاری اسمبلیوں کا بائیکاٹ ختم کر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف نے کہا کہ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ریڈ کراس کو صنعا جانے کی اجازت، عدن میں باغیوں کی مزید پیش قدمی
عالمی امدادی ادارے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسے سعودی کمان میں یمن پر حوثی باغیوں پر فضائی حملے کرنے والے اتحاد کی جانب سے دارالحکومت صنعا میں امداد پہنچانے کی اجازت مل گئی ہے۔
ادھر ملک کے جنوبی شہر عدن میں بمباری کے باوجود حوثیوں کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے اور باغیوں اور صدر عبدربہ ہادی منصور کی وفادار فوج کے درمیان شہر پر کنٹرول کی جنگ میں اتوار کو مزید شدت آئی ہے۔