محکمہ تعلیم میں139گھوسٹ ٹیچرز کی تصدیق،750کیخلاف مزید تحقیقات کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے بولان کے اساتذہ سمیت139ملازمین کو گھوسٹ اور جعلی قرار دیدیا۔ تنخواہوں کی مد میں جاری کئے گئے کروڑوں کی تحقیقات محکمہ انٹی کرپشن سے کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جعفرآباد اور پنجگور کے مزید ساڑھے سات سو اساتذہ کے خلاف بھی تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔



کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے سے 80 افراد ہلاک، 350 سے زائد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان دارالحکومت کابل میں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے جبکہ 350 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔



کوئٹہ،جیل روڈ پر فائرنگ ،ڈی ایس پی جاں بحق ،بھتیجاپولیس افسر زخمی ،کوئٹہ سے لاش برآمد، جھل مگسی میں ایک قتل، سوئی میں دھماکہ اور کوہلو میں بم ناکارہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس ڈی ایس پی جاں بحق اور ان کے سب انسپکٹر بھتیجے کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سول ہسپتال کے ڈاکٹر نقیب اچکزئی کی غفلت کے باعث زخمی ڈی ایس پی کو بروقت مناسب طبی امداد نہ ملنے پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا تاہم وقت ضائع ہونے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔



کلبھوشن کو رہا یا بری نہیں کیا جارہا، خاور قریشی

| وقتِ اشاعت :  


عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں بھارت کی جانب سے گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف دائر کیس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وکیل خاور قریشی کا کہنا ہے کہ ’آئی سی جے کلبھوشن یادیو کو رہا یا بری نہیں کرسکتی‘۔



بلوچستان، رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ بدستور جاری، دورانیے میں مزید اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزارت پانی وبجلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال6700میگاواٹ پر پہنچ گیا، ماہ صیام کیلئے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا، شہری علاقوں میں 10سے 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے 18گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی۔



پاناما کیس؛ جے آئی ٹی نے حسین نواز کو 30 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بننے والی جے آئی ٹی کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جب کہ جے آئی ٹی نے حسین نواز کو 30 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔