کراچی میں کارکنوں کی لاشیں ملنے پر ایم کیو ایم کا کل یوم سوگ کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے گزشتہ روز 4 کارکنوں کی لاشیں ملنے پر کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بھی جاری ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔



بھارتی میڈیا کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی بھی’’جیو‘‘ کی حمایت میں میدان میں کود پڑی

| وقتِ اشاعت :  


نئی دلی: حامد میر پر حملے کے بعد جیو کی جانب سے آئی ایس آئی پر الزام تراشی کے بعد جہاں بھارتی میڈیا کو اس اہم ترین قومی ادارے کو بدنام کرنے کا موقع مل گیا وہیں بھارتی سیاست دان کے بھی پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہوگئے ہیں جس کی تازہ مثال ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا کی ہے جنہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ان پر حملے میں آئی ایس آئی کے عناصر ہی ملوث ہوں۔



ملکی ترقی کیلئے فوجی و سیاسی قیادت ایک ساتھ ہیں ،گوادرپورٹ کو دبئی کی طرح فری پورٹ بنائیں گے ،نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


گواد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت گوادر کو دوبئی، سنگاپور اور ہانگ کانگ کی بندرگاہوں کی طرز پر ’’فری پورٹ‘‘ کی حیثیت سے ترقی دینے کا منصوبہ رکھتی ہے،



4G,3G اسپیکٹرم کی نیلامی؛ 6 مراحل بعد بھی بولی 90 کروڑ20 لاکھ ڈالرزسے نہ بڑھ سکی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے 3Gاور 4G اسپیکٹرم کی نیلامی جاری ہے تاہم 6 مراحل مکمل ہونے کے بعد بھی اب تک ان لائسنسوں کی مجموعی بولی 90 کروڑ 20 لاکھ 28 ڈالرز سے آگے نہ بڑھ سکی۔



وزیر دفاع نے آئی ایس آئی پر الزام تراشی پر ’’جیو نیوز‘‘ کے خلاف ریفرنس پیمرا کو بھجوا دیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: آئی ایس آئی اوراس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام پر الزام تراشی پروزیر دفاع نے ’’جیو نیوز‘‘ کے خلاف ریفرنس پیمرا کو بھجوا دیا ہے۔