ملتان: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ وسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ججز کے دل میں کیا ہے وہ نہیں جانتے لیکن یہ ضرور پتا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں آیا،بی بی شہید بھی یہی کہتی تھیں، پتہ نہیں کیوں ہمارے حق میں اور نواز شریف کے خلاف عدالت کا فیصلہ نہیں آتا،حامد سعید کاظمی کے باعزت بری ہونے پر الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
نیویارک / واشنگٹن: دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی پاکستانیوں نے یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی شرکت نے یوم پاکستان کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
اسلام آباد : انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے وزیراعلیٰ سندھ کی شکایت کے بعد کہ سندھ میں نہری پانی کا بحران ہے پنجاب کے تین بڑے بڑے نہروں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے یہ نہریں پنجند، تریمواور ٹی پی لنک کینال میں جو جنوبی پنجاب میں واقع
اسلام آباد: ملک بھر میں 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خود کو واشنگٹن کا فلسفی سمجھنے والے حسین حقانی اور ہماری سوچ میں بڑا فرق آ چکا ۔ ان کی کتاب اور باتوں سے متفق نہیں بے نظیر اور کارکنوں کے قاتل دہشتگردوں سے لڑنے والی فوج کے راستے میں کھڑے نہیں ہو سکتے۔ نواز شریف کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں جمہوریت کا ساتھ دیا ،
کوئٹہ : ریکوڈک کی مائننگ کے حوالے سے دائرکیس کا فیصلہ عالمی ثالثی ٹربیونل نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کے حق میں سنا دیا ۔ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی )نے ریکوڈک میں مائننگ کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر عالمی ثالثی ٹربیونل سے رابطہ کیا تھا ۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہم نے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور عوام کے تعاون سے صوبے سے خوف کے آسیب کا خاتمہ کر دیا ہے، ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کی بدولت ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی امن کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنایا جا رہا ہے،
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کی بہتری سے صوبے میں معاشی، اقتصادی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، بلوچستان غریب صوبہ نہیں بلکہ بے پناہ قدرتی و معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کا حامل یہ صوبہ منفرد اہمیت کا حامل رکھتا ہے،