|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2017

کوئٹہ:ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی کے تین کمانڈروں سمیت اکیس فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق فراریوں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں قبائلی رہنماء چیف آف کلپر جلال کلپر اور سیکورٹی حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے اور پاکستان سے وفاداری کا حلف لیا۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں کماندر ولی ہوتکانی، کمانڈر قادو اور کمانڈر امام بخش کے علاوہ داتا ہوتکانی اور سیتو ہوتکانی بھی شامل ہیں جنہوں بڑی تعدادمیں اسلحہ گولہ وبارود بھی سیکورٹی حکام کے حوالے کیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے فراری ڈیرہ بگٹی، سوئی، پٹ فیڈر اور اوچ سمیت دیگر علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور گیس پائپ لائنوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ حکومت بلوچستان نے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کیلئے پرامن بلوچستان پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہتھیار ڈالنے پر انہیں پانچ لاکھ سے پندرہ لاکھ روپے اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں۔