راولپنڈی (این این آئی) کور کمانڈرز کانفرنس نے مشر قی اور مغربی سرحدوں پر پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری رکھا جائے گا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں میں ملکی اندرونی سلامتی سمیت فوج کے پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کانفرنس میں کورکمانڈرز کو قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈرز نے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا ہے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری رکھا جائے گا۔