|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2013

Pakistan-imrankhan_12-3-2013_128820_lپشاور(آزادی نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ ہرمہینے خیبرپختون خوا میں تبدیلی دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر تینوں صوبے سونامی کے سیلاب میں بہنے والے ہیں۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں اوپرسے لے کرنیچے تک کرپشن ختم کریں گے۔ وزیراعلیٰ اور وزرا ء سمیت سب کا احتساب ہوگا ، کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہوتی، عمران خان نے کہاکہ پورے پاکستان میں ایک نظام لائیں گے،ان کا احتساب کا ادارہ پورے ملک کے لئے مثال ہوگا۔