|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2013

Pakistan-armychiefmeetpmnawazsharif-islamabad_12-3-2013_128789_lاسلام آباد (آزادی نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جرنل راحیل شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں خواجہ ا?صف کی موجودگی میں ملاقات کی، وزیراعظم نے آرمی چیف کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان سے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور خطے میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، آرمی چیف راحیل شریف نے صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی اور ملکی سیکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف نے ایسے وقت میں ملاقات کی ہے، جب آج سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ لاپتہ افراد سے متعلق مقدمے کی سماعت دوبارہ کر رہا ہے، گزشتہ روز سپریم کورٹ نے لاپتہ تینتیس افراد کو آج ساڑھے گیارہ بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف نے لاپتہ افراد اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے حوالے سے بات چیت کی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے۔