|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2013

khwajaاسلام آباد(آزادی نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے ایل پی جی کوٹا کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیصلے سے آج قانون اور آئین کی بالادستی ہوئی،جن لوگوں کو فائدہ پہنچا ان کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اس معاہدے میں پاکستان کی اشرافیہ، جرنیل اور سیاستدان ملوث ہیں جن میں بڑے بڑے نامی گرامی لوگ مستفید ہوتے رہے۔معاہدے سے اربوں روپے کا نقصان پہنچا،بعض افرادنے معاہدے کوآگے بڑھایااورجے جے وی ایل کوفائدہ پہنچایاگیا۔