|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2013

Pakistan-imrankhan_12-3-2013_128820_lاسلام آباد(آزادی نیوز)عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں ترمیمی درخواست دائر کردی ہے، ذرائع کے مطابق دائر کی گئی در خواست میں موقف اختیارا کیا گیا ہے کہ قمر زمان چودھری کا سروس رiکارڈ تنازعات سے بھر پور ہے ، تقرری کالعدم قرار دی جائے ،ایسے شخص کے نام پر چیئرمین نیب کے لئے غور بھی نہیں کیا جا سکتا ،این آئی سی ایل کیس میں قمر الزمان چودھری کا کردار متنازع ہے۔ عمران خان نے درخواست میں یہ بھی استدعا کی ہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کو خالی قرار دیا جائے ،عمران خان کی جانب سے درخواست حامد خان اور وقار رانا ایڈووکیٹ نے داخل کرائی۔