ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار )صدرپولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوری کیلئے آنے والے 13 مزدورں کو گن پوائنٹ پر مسافر ویگن سے اتار کر اغواء کر لیا واقعہ کے بعد پولیس سیکورٹی فورسز نے اوچ پاور پلانٹ کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دی اوچ پاور ٹو میں کام کرنے والی غیر مقامی کمپنی ڈسیکون (DESCON)کے ایڈمن آفیسر نے مزدورں کی اغواء کی تصدیق کرتے ہوئے صدر پولیس تھانہ میں مغوی کی بازیابی کیلئے درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھ کلومیڑ فاصلے پر اوچ پاور پلانٹ ٹو کی تعمیر غیر ملکی کمپنی ڈسیکون (DESCON)کر رہی ہے جس کے مزدور پنجاب کے علاقے مظفرآباد کے علاقے کوٹ ادوسے مزدوری کرنے کیلئے جیکب آباد سے مسافر ویگن کے ذریعے ڈیرہ مراد جمالی آ رہے تھے کہ صدرپولیس تھانہ کی حدود منگولی کے مقام قومی شاہراہ سے نامعلوم مسلح افراد نے محمد یونس عبدالروف ،مجاہد علی سمیت 13 مزدورں کو گن پوائنٹ پر مسافر ویگن سے اتار کر اغواء کر لیاجن کا تعلق پنجاب سے جو اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوری کرنے کیلئے آ رہے تھے واقعہ کے بعد پولیس سیکورٹی فورسز نے اوچ پاور پلانٹ کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دی اوچ پاور ٹو میں کام کرنے والی غیر مقامی کمپنی ڈسیکون (DESCON)کے ایڈمن آفیسر محمد نعیم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مزدور ڈسیکون کمپنی میں مزدوری کی غرض سے پنجاب سے آ رہے تھے جن کو منگولی کے مقام پر اغواء کیا گیا ہے صدر پولیس تھانہ میں مغویوں کی بازیابی کیلئے درخواست دے دی۔دریں اثناء قائم مقام ڈی پی او نصیرآباد فاروق احمد نے بتایا کہ ڈ سیکون (DESCON)کے ایڈمن آفیسر محمد نعیم کی درخواست پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم حدود کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔