کوئٹہ 228اندرون بلوچستان (آن لائن) بلوچ ری پبلکن پارٹی اور بلوچ نیشنل موومنٹ کی اپیل پر مستونگ ،قلات ،نوشکی ،کیچ گوادر ،خاران، خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات بلوچ نسل کشی کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف شٹرڈاؤن اور پہیہ جام رہا معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے بلوچ نیشنل موومنٹ اور بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ،بلوچ علاقوں میں آپریشن ،ماورائے آئین و قانون گرفتاریوں گمشدگیوں ،انسانی حقوق کی پامالی بلوچ نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشوں کے ملنے اور قبضہ گیریت کے خلاف تاجر برادری و دکانداروں سے کاروبار مکمل طور پر بند رکھنے اور ٹرانسپورٹرز برادری سے پہیہ جام رکھنے کی اپیل کی گئی اس سلسلے میں جمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ ،قلات ،نوشکی ،جھاؤ ،سوراب ،آوران ،جھاؤ ،مشکے ،منگچر ،خضدار ،وڈھ ،پنجگور ،گوادر ،اورماڑہ ،تربت ،تمپ ،بلیدہ ،مند ،پسنی ،خاران ،حب ،ڈیرہ بگٹی میں شٹرڈاؤن و پہیہ جام رہا شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کے دوران کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا اور سیکیورٹی کے انتہائی مؤثر انتظامات کئے گئے بی این ایم اور بی آر پی کی جانب سے 6اور سات دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آزاد) اور بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے نہ صرف حمایت کا اعلان کیا بلکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج کو کامیاب بناکر ریاست سے اپنی نفرت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے دنیا کو واضح پیغام دیں کہ بلوچ قومی جہد کا مقصد صرف اور صرف بلوچ قوم کی آزادی ہے ہڑتال کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کرہ گئے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلوچ ری پبلکن پارٹی اور بلوچ نیشنل موومنٹ نے تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج بھی بلدیاتی انتخابات کے خلاف شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب و مؤثر بناکر ریاست سے اپنی لاتعلقی کا اظہار کریں اور نام نہاد بلدیاتی انتخابات کا کسی طور پر بھی حصہ نہ بن کر اپنی نفرت کا بھرپور اظہار کریں اور بلوچ سرزمین و قوم سے سچی وابستگی کا ثبوت دیں ۔