|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2013

downloadکوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہوئی ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 58نشستوں میں سے18پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،18پر آزاد امیدوار جبکہ 7نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب کو کامیابی ملی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل 4، تحریک انصاف اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے 3، 3، نیشنل پارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)،مجلس وحدت المسلمین اور جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) کو ایک ایک نشست ہاتھ آئی جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کی 9نشستوں میں سے 4نشستوں پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، 2نشستوں پر آزاد امیدوار جبکہ بی این پی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، اے این پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 58نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی تفصیل اس طرح ہے ۔ وارڈ نمبر 1پر آزاد امیدوار محمد حسین 292ووٹ، وارڈ نمبر 2، آزاد امیدوار فرحان علی خلجی381ووٹ، وارڈ نمبر 3، مسلم لیگ ن کے اسلم رند292ووٹ، وارڈ نمبر 4، آزاد امیدوار سرور اختر بازئی430ووٹ، وارڈ نمبر 5پر مسلم لیگ ن کے نسیم الرحمان 408ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر 6پر آزاد امیدوار محمد سلیم 363ووٹ، وارڈ نمبر 7، مسلم لیگ ن کے نسیم اللہ خان492ووٹ، وارڈ نمبر 8، مسلم لیگ ن کے عبدالرشید خان 611 ووٹ، وارڈ نمبر 9، آزاد امیدوار محمد مہدی 355ووٹ، وارڈ نمبر 10، آزاد امیدوار عباس علی 1294ووٹ، وارڈ نمبر 11 ،آزاد امیدوار عبدالسلیم قریشی 343ووٹ، وارڈ نمبر 12، مجلس وحدت المسلمین کے رجب علی 713ووٹ، وارڈ نمبر 13، مسلم لیگ ن کے نثار شاہ 523ووٹ، وارڈ نمبر 14پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بوستان علی 1244ووٹ کو کامیابی ملی۔ وارڈ نمبر 15، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رضا وکیل 1550ووٹ، وارڈ نمبر 16، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرزا حسین 1608ووٹ، وارڈ نمبر 17 سے آزاد امیدوار عنایت اللہ کاسی 811ووٹ، وارڈ نمبر 18، آزاد امیدوار اللہ داد خان 472ووٹ، وارڈ نمبر 19 پشتونخوا میپ کے حاجی عمر قریش (بلامقابلہ)ووٹ، وارڈ نمبر 20، پشتونخوامیپ کے روزی خان کاکڑ 471ووٹ، وارڈ نمبر 21، پشتونخوا میپ کے حاجی عبدالسلام بڑیچ 421ووٹ، وارڈ نمبر 22، پشتونخوا میپ کے حاجی فخر الدین 822ووٹ لیکر کامیاب امیدوار ٹھہرے۔ وارڈ نمبر 23، پشتونخوا میپ کے حبیب اللہ بڑیچ1555 ووٹ، وارڈ نمبر 24 ، آزاد امیدوار ملک عبدالمنان کاکڑ 545ووٹ، وارڈ نمبر 25، مسلم لیگ ن عبدالرحیم کاکڑ 613ووٹ، وارڈ نمبر 26، مسلم لیگ ن کے محمد یونس لہڑی 525ووٹ، وارڈ نمبر 27، آزاد امیدوار عبدالطیف کاکڑ 551ووٹ، وارڈ نمبر 28، آزاد امیدوار غفار رند 807ووٹ، وارڈ نمبر 29، بی این پی مینگل کے محمد جمال لانگو929ووٹ، وارڈ نمبر 30، پشتونخوا میپ کے ادریس بڑیچ 552ووٹ، وارڈ نمبر 31 پر آزاد امیدوار ارباب شوکت علی 393ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔، وارڈ نمبر 32، تحریک انصاف کے عبدالرؤف 652ووٹ، وارڈ نمبر 33، آزاد امیدوار عابد لہڑی 448ووٹ، وارڈ نمبر 34، تحریک انصاف کے عبدالحنان بڑیچ 231ووٹ، وارڈ نمبر 35 پر تحریک انصاف کے ملک خدا بخش لہڑی 1190ووٹ، وارڈ نمبر 36، آزاد امیدوار نور الدین کاکڑ 569ووٹ، وارڈ نمبر 37، پشتونخوا میپ کے صلاح الدین اچکزئی 755ووٹ، :وارڈنمبر 38، پشتونخوامیپ کے دولت خان اچکزئی 908ووٹ، وارڈ نمبر 39، پشتونخوا میپ کے رحمت اللہ 1173ووٹ، وارڈ نمبر 40 پر پشتونخوامیپ کے محمد ابراہیم ن ے668 ووٹ لیکر کامیابکامیاب بنے۔ جبکہ وارڈ نمبر 41پر جے یو آئی کے مولانا محمد ایوب ایوبی519ووٹ، وارڈ نمبر 42، پشتونخوا میپ کے عبدالکریم خان 512ووٹ، وارڈ نمبر 43، پشتونخوا میپ کے عبدالمنان ترین 841ووٹ،وارڈ نمبر 44، بی این پی مینگل کے محمد صدیق 1102ووٹ، :وارڈ نمبر 45 ، آزاد امیدوار عبدالقاہر خان 1088ووٹ، وارڈ نمبر 46، آزاد امیدوار احسان اللہ 305ووٹ، وارڈ نمبر 47، پشتونخوامیپ کے نیاز بڑیچ 2105ووٹ، وارڈ نمبر 48، پشتونخوا میپ ملک شاہد کاسی 757ووٹ اوروارڈ نمبر 49 سے پشتونخوا میپ کے ماسٹر خان محمد 943ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر 50 پر آزاد امیدوار عبداللہ خان ناصر 1388ووٹ، وارڈ نمبر 51، جمعیت نظریاتی عبدالقدیر آغا 908ووٹ، وارڈ نمبر 52 سے پشتونخوامیپ کے اختر حسین خروٹ، ی 1754ووٹ، وارڈ نمبر 53، پشتونخوا میپ محمد خالد اچکزئی 1697ووٹ، وارڈ نمبر 54 پر نیشنل پارٹی کے محمد یاسین 1023ووٹ، وارڈ نمبر 55 پر نیشنل پارٹی کے غفار قمبرانی1143ووٹ، وارڈ نمبر 56 پر بی این پی مینگل کے مجیب الرحمان 1596ووٹ، وارڈ نمبر 57، بی این پی مینگل کے ملک نصیر قمبرانی 938ووٹ، وارڈ نمبر 58 پر پشتونخوا میپ کے حمداللہ 2259ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ میں بھی پشتونخوا میپ کو برتری رہی۔ ڈسٹرکٹ کونسل 9نشستوں میں سے 4نشستوں پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ، دو نشستوں پر آزاد امیدوار جبکہ بی این پی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، اے این پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ یونین کونسل1کیچی بیگ، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے عزیز اللہ شاہوانی ، یونین کونسل 2شادیزئی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل ، یونین کونسل3سرہ غڑگئی ، پشتونخوا میپ کے حبیب الرحمان655ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جبکہ یونین کونسل 4ہنہ اوڑک ، پشتونخوا میپ کے خان زمان 1405ووٹ لیکر یونین کونسل 5بلیلی ،عوامی نیشنل پارٹی کے ملک محمد نعیم خان1126ووٹ لیکر ، یونین کونسل6 کچلاک، پشتونخوا میپ کے ملک یاسین ، یونین کونسل 7اغبرگ پر پشتونخوا میپ کے عصمت اللہ871ووٹ لیکر کامیاب کامیاب ہوئے ۔ یونین کونسل 8پنچپائی،آزاد امیدوار حاجی خان ترین2111ووٹ لیکر جبکہ یونین کونسل 9 زڑخو پرآزاد امیدوار میر محمد اشرف548ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔