|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2013

ali-ahmed-kurd-640x480کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بھاری برقم رقم کی پیشکش کے باوجود معروف قانون دان علی احمد کرد ساڑھے چار سال تک چیف جسٹس کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، علی احمد کرد نے خصوصی بات چیت میں کہا کہ انہیں بہت سے آفر آئیں کہ وہ انکا کیس سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں لڑے تاہم انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش نہیں ہونگے، \”میں سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری میرے موکیل تھے اور میں نے ان کا کیس لڑا ہے یہ اصولوں کے خلاف ہوگا کہ میں انکی عدالت میں پیش ہوں ۔\”علی احمد کرد کا کہنا ہے کہ وہ اب بلوچستان کا کیس لڑیں گے اور سیاسی حوالے سے بھی متحرک رہیں گے ۔ یاد رہے کہ علی احمد کرد نے 16مارچ 2008ء کو سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں میڈیا کے سامنے اعلان کیا تھا کہ وہ جسٹس افتخار چوہدری کی عدالت میں پیش نہیں ہونگے ۔ \”اللہ پاک نے مجھے عز ت بخشی اور مجھے ہمت دی کے میں اپنے وعدے پر قائم رہا ۔