|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2013

fffکوئٹہ ( این این آئی) صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ 7دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کا رزلٹ اسلام آباد بجھوادیا گیا ہے اور اسلام آباد سے ہی وہ جاری ہوگا بلوچستان کے کئی علاقے دور دراز علاقوں میں ہے جس کی وجہ سے نتائج ملنے میں تاخیر ہوئی ہے 29حلقوں کے نتائج اسلام آباد ہم نے بھیج دیئے ہیں آواران تربت اور ہرنائی میں کیونکہ انتخابات نہیں ہوئے ہیں اس کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ہماری بھر پور کوشش تھی کہ تمام نتائج مکمل کرکے اسلام آباد بھیج دیئے جائیں سرکاری نتائج کا اعلان چیف الیکشن کمیشن اسلام آباد سے کیا جائیگا ۔