کوئٹہ (آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارۂ برائے انسانی حقوق یورپی یونین بلوچ قومی نمائندے مہران بلوچ نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں نہتے و معصوم لوگوں کے قتل عام ملوث اور قوموں کی نسل کشی کے مرتکب عناصر کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماء عبدالقادر ملا کو 71کی جنگ میں جنگی جرائم کی پاداش میں سزا کے بعد بلوچوں کی نسل کشی میں مصروف عمل ریاستی قوتوں کو یہ ذہن نشین رکھنا چاہیئے کہ ایک دن انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا جینیوا سے اپنے جاری کئے جانے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو بلوچ اس وقت دشمن کی صفوں میں شامل ہوکر بلوچ نسل کشی میں ریاست کا ساتھ دے رہے ہیں انہیں ملا عبدالقادر کے انجام سے عبرت حاصل کرنی چاہئے کیونکہ آج وہ ریاست کا ساتھ تو دے رہ ہیں لیکن کل یہی ان کا آقا ان کا ساتھ نہیں دے گا جیسا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش میں اپنے حواریوں کو تنہا چھوڑ دیا بالکل اسی طرح جب قابض دشمن کو یہ یہ یقین ہوگیا کہ اب وہ بلوچ قوم کو غلام نہیں رکھ سکتا بلوچستان میں بھی وہ اپنے ان حواریوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ دے گا انہوں نے کہا کہ جو بلوچ قابض ریاست کے آلہ کار بن کر بیرون ملک بیٹھ کر بلوچ قومی آزادی کی تحریک کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں انہیں بھی اپنا قبلہ درست کرنا چاہئے کیونکہ بلوچ دشمن قابض ریاست انہی قومی غداروں کے مؤقف کو بنیاد بنا کر عالمی برادری کے سامنے اپنے جرائم پر پردۂ ڈالنے کی کوشش کرتی رہتی ہے انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ان کا جینا مرنا بلوچ قوم کے ساتھ ہے نہ صرف انہیں بلکہ ان کی آنے والی نسلوں کو بھی بلوچ قوم کی عدالت میں جواب دہ ہونا پڑے گا ۔