|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2013

bnmکو ئٹہ )پ ۔ر( بلوچ نیشنل مو ومنٹ) شہید غلام محمد (کے مر کز ی تر جمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وائس فور بلوچ مسنگ پرسنز کے جاری لانگ مارچ کو شاندار الفاظ میں زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ یہ تاریخی لانگ مارچ ہر قدم پر انمٹ نقوش چھوڑے جا رہا ہے۔ماما قد یر کی بزرگانہ وپدرانہ جزبہ بانک فرزانہ مجید کی قوت وہمت معصوم علی حیدر کے احساسات اس لانگ مارچ کے چمکتے دھمکتے ستارے ہیں جو مظلوم ومحکوم اقوام کیلئے راہیں متعین کرینگے اور عالمی انسانی برادری کو روشنی فرائم کرینگے ۔ترجمان نے کہا کہ مظلوم ومحکوم سندھی بھائیوں نے جسں قدر جوش و جذبے سے اس قافلے کا شاندار استقبال کیا ہے اسے الفاظ کا جامعہ نہیں پہنا یا جاسکتا۔کیونکہ سندھی اور بلوچ اقوام تاریخی ثقافتی اور روحانی رشتوں میں جڑے ہو ئے ہیں۔دونوں مظلوم قوموں کو یکساں مسائل اور جبر کا سامنا ہے اور اب دونوں قوموں کا تاریخی فطری اتحاد لازم وملزوم بن چکا ہے۔سندھی دماغ اور بلوچ طاقت ملکر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ عظیم تاریخی لانگ مارچ انسان دوست قوم پر ست ترقی پسند سوچ وفکر رکھنے والوں کو دعوت فکردے رہاہے لہٰذا تمام انسان دوستوں قوم پرستوں اور ترقی پسندوں کا یہ انسانی اور تاریخی فرض ہے کہ اس عظیم لانگ مارچ کی حمایت کر کے اپنے انسانی فرائض کو ادا کریں ۔کیونکہ آج بھی بلوچ فرزندوں کا ریاستی ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا اور غائب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ بگٹی سے اغوا کئے گئے مزید 6بلوچ فرزندوں کی لاشیں ملی ہیں۔آپریشن گرفتار یاں وچھاپے روز کا معمول ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بی این ایم) شہید غلام محمد(کے جہد کاروں نے ہر لمحہ وائس فور بلوچ مسنگ پرسنز اور ماما قدیر کے جدوجہد کی نہ صرف حمایت کی بلکہ عملی طور پر شرکت کر کے اپنے قومی فرض کو بھی بخوبی نبھایا۔بی این ایم) شہید غلام محمد (کے جہد کار اپنے شہید قائد کے دیئے ہوئے فکرو تعلیم کے مطابق آئندہ بھی اپنے قومی فرائض کو ادا کرتے رہینگے۔