|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2013

Two-soldiers-martyred-three-injured-in-landmine-explosion-215x169اندرون بلوچستان(اسٹاف رپورٹر+ نامہ نگار)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ کے دوواقعات میں حجام جاں بحق جبکہ ہندو تاجر زخمی ہو گیا رکھنی سے ایک شخص کی بوری بند لعش برآمد پنجگور میں نامعلوم افراد کی ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ خاران میں ہوٹل بر فائرنگ سے مزدور زخمی ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رکھنی کے علاقے میں لورالائی روڈ پر واقعہ چھپر کے قریب سے لیویز کے عملے کو ایک بوری بند نعش ملی جسے ہسپتال پہنچادیا گیا جس کی شناخت جانان سکنہ کوہلو کے علاقے گرسنی کے نام سے کی گئی جسے 10دسمبر 2013ء کو اغواء کیا گیا تھا اور گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اس کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش بوری میں بند کرکے چھپر کے علاقے میں پھینک دی تھی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی لیویز کررہی ہے ۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دکانوں پر فائرنگ کے دو واقعات میں حجام جاں بحق جبکہ ہند وتاجر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ تھانہ سریاب کی حدود برما ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ملک شاپنگ سینٹرمیں واقع حجا م کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے 28سالہ عبدالرزاق سومرو ولد عبدالحکیم جاں بحق ہوگیا ۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ بھی کچھ ہی فاصلے پر عارف گلی میں پیش آیا جہاں دو نقاب پوش ملزمان نے پرچون کی دکان پر فائرنگ کرکے ہندو تاجر روشن کمار ولد منور لعل کو زخمی کردیا ۔ فائرنگ کے دونوں واقعات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لاش اور زخمی کو سول اسپتال پہنچایا گیا ۔ مقتول عبدالرزاق کو جسم کے مختلف حصوں میں دس کے قریب گولیاں ماری گئیں جبکہ زخمی روشن کمار کو سینے میں ایک گولی لگی ہے۔ سریاب پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے اور اس میں نشانہ بننے والے عبدالرزاق کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے ۔ دوسرے واقعہ کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کردیپنجگور ایف سی کمیپ پر نامعلوم افراد نے نامعلوم سمیت سے بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے پانچ راکٹ فائر کیئے اور جدید ہتھاروں سے فائرنگ کی ،ایف سی کی جوابی فائر نگ سے حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی دھماکے کے بعد بازار کی معتدد دکانیں بند ہوگئی علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،بلوچستان کے ضلع خاران میں ہوٹل پر فائرنگ سے مزدور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بس اڈہ کے قریب پیش آیا جہاں واقع ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے ہوٹل کا ملازم مدد خان ولد حاجی خدا ئے رحیم زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔