|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2013

IMG_2128ٹھٹھہ ( آئی این پی ) بلو چستان کے لا پتہ افراد کی با زیا بی کیلئے کو ئیٹہ سے اسلام آباد تک نکالا گیا پیدل لانگ ما رچ کے شرکاء کا ٹھٹھہ پھچنے پر شا ندار استقبال کیا گیا . مکلی کے حدود میں پھچنے پر ٹھٹھہ کی سیا سی سما جی تنظیموں کے رہنما ؤں نے قافلے میں شامل شرکاء پر پھول نچھاور کرکے لا پتہ بلو چ افراد کو با زیاب کرنے کی مسلسل نعرے با زی کی .ما ما قدیر بلوچ .فرزانہ مجید بلوچ .استاد میر علی محمد ٹا لپر کی قیادت میں پیدل لانگ ما رچ کا قا فلہ جیسے مکلی کے حدود میں پھچا تو ٹھٹھہ کی سول سو سا ئٹی سیا سی سما جی تنظیموں قومی عوا می تحریک .ترقی پسند پارٹی .سندہانی تحریک .پی پی پی شہید بھٹو .جما عت اسلامی .فنکشنل لیگ .جئے سندھ محاذ .ملو چستان نیشنل مو و منٹ کے ہزاریں کا رکنان نے استقبال کیا .اس مو قع پر ما ما قدیر بلوچ فرزانہ مجید بلوچ نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہر انسان کو آزاد سیاست کرنے کا حق ہے.اور اپنے حقوق کیلئے لڑنے والے ہزاروں بلوچ نو جوانوں کو ریاستی اداروں نے اغوا کرکے غا ئب کردیا ہے .ہما را لا نگ ما رچ پر امن ہے لیکن لانگ ما رچ کے شر کا ء کو نقصان پھچا تو اس کے ذمہ دار سندھ حکو مت .حکو مت پنجاب .اور وفا قی حکو مت اور ریا ستی اداروں پر عا ئد ہو گی .جبکہ لا نگ ما رچ ٹھٹھہ کے حدود سے نکلنے کے بعد سجا ول کے طرف روانہ ہو گیا۔