|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2013

Two-soldiers-martyred-three-injured-in-landmine-explosion-215x169کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں دو کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایوب اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں جاری ٹیپ بال کے ایک میچ کے دوران دو ٹیموں کے کھلاڑی رن لینیکے دوران معمولی تکرار پر آپس میں لڑ پڑے۔ تصادم کے دوران کھلاڑیوں اور ان کے حامیوں نے ایک دوسرے پر خنجروں کے وار کئے۔ بیچ بچاؤ کرانے والا 18 سالہ صابر گلے پر خنجر پھرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ خالد اور دوسرا کھلاڑی زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔