|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2013

imagesکوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچوں کو کوئٹہ سے بے دخل کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچ قبائل کے زمینوں پر مختلف طریقوں سے قبضہ کرنے کی کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا حکمران بلوچستان اور بلوچ قوم کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان میں مزید معاشی اور معاشرتی طور پر استحصال کا نشانہ بنا رہے ہیں جس سے سماجی مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکار خود مسائل کو حل کرنے کی بجائے انہیں مزید پیچیدہ کر کے بلوچ دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو دوام دے رہی ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں افغان مہاجرین چاہے بلوچ ، پشتون یا کسی اور شکل میں ہوں انہیں کسی صورت پاسپورٹ ، شناختی کارڈ حاصل کرنے کا حق نہیں لیکن پاسپورٹ آفس اور نادرا پر مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالنا کہ بغیر تحقیقات پاسپورٹ کا اجراء کیا جائے غیر قانونی اقدام ہے جس سے مقامی افراد کی حق تلفی کی جا رہی ہے نادرا ، پاسپورٹ آفس بغیر کسی دباؤ کے قانونی لوازمات کو پورا کریں تاکہ کسی بھی صورت غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کا اجراء ممکن نہ ہو بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک ترقی پسند روشن خیال جماعت ہے جو ہمیشہ محکوم اقوام کے حقوق کی ضامن رہی ہے لیکن یہ بھی کسی صورت درست اقدام نہیں کہ افغان مہاجرین کو پاسپورٹ ، شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے ماورائے قانون راستہ اپنایا جائے اور آنے والے مردم شماری کا انہیں حصہ بنانا حقیقی اقوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی غیر آئینی اقدام ناقابل برداشت ہے سرکاری ادارے اور افسران کسی سیاسی دباؤ میں آئے بغیر غیر قانونی اقدامات کے مرتکب نہ بنیں پارٹی بیان میں مزید کہا گیا کہ شہید امتیاز بلوچ کی برسی کی مناسبت سے 27دسمبر کو صوبے بھر میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے تمام اضلاع کے پارٹی رہنماؤں اور کارکن شہادت کی مناسبت سے پروگرامز ترتیب دیں اور شہید امتیاز بلوچ کو خراج عقیدت پیش کریں دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، میڈیا سیل کے سربراہ و آرگنائرنگ کمیٹی کے ممبران آغا حسن بلوچ ، ساجد ترین ایڈووکیٹ ، ملک نصیر احمد شاہوانی ، میر عبدالرؤف مینگل ، حمل بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں حاجی عبدالحکیم پرکانی کی بیٹی اور کوئٹہ میں اقلیتی اشوک کمار کے والد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور ان دونوں خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور اظہار ہمدردی کا اظہار کیا آغا حسن بلوچ ، موسیٰ بلوچ ، ڈاکٹر عبید مری نے حاجی عبدالحکیم پرکانی کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔