کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بولان میڈیکل کالج میں تعینات130ڈاکٹرز کے تبادلے کردیئے گئے ۔صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے مطابق کالج میں پڑھانے کیلئے صرف 30ڈاکٹرز کی ضرورت تھی جبکہ تعینات160تھے جنہوں نے اپنے تبادلے سفارش کی بنیاد پر کالج میں کرائے تھے اور یہاں بچوں کو پڑھانے کی بجائے پرائیوٹ کلینک چلاتے تھے یا غیر حاضر رہتے تھے۔ اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے میرٹ کی بنیاد پر30ڈاکٹرز کو کالج میں رہنے دیا جبکہ باقی130ڈاکٹرز کے تبادلے کالج سے بولان میڈیکل اسپتال اورسول اسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبوں اور پشین سمیت مختلف علاقوں میں کردیئے گئے ہیں اب ان ڈاکٹرز کو کام کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ محکمہ میں اصلاحات لاکر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔