سوات( آن لائن)پختونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین اوررکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ پختون دہشتگردنہیں بلکہ محب الوطن قوم ہے مگربعض قوتیں اسے دنیاکے سامنے وحشی اوردہشتگردکی شکل میں پیش کررہی ہیں،ہم اس ملک میں بسنے والی تمام اقوام کو ان کے وسائل پر ان کا اختیار اور جائز حقوق دلانا چاہتے ہیں،ہم امن اورمحبت کا پیغام عام کررہے ہیں مگر ہماری راہ میں رکاؤٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ،ہم پاکستان توڑنا نہیں چاہتے بلکہ اسے استحکا دینا چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ علیگرامہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ریاض احمد خان کے حجر ہ میں ان کی پختونخوامیپ میں شمولیت کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ایک طرف پختون کو مختلف ناموں پر لڑایا جارہا ہے اوردوسری اسے دنیا کے سامنے دہشتگرکی شکل میں پیش کیا جارہا ہے جو اس محب وطن قوم کے ساتھ سراسرناانصافی ہے،انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے ملک میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں اورہرطرف بے گناہ انسانوں کو ماراجارہاہے جس کی وجہ سے پوری قوم میں تشویش اوربے چینی پھلی ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں بیرون ممالک کی امدادکی ضرورت نہیں مگر یہ ممالک ہمارے ملک میں مداخلت بند کریں ہم خودمختار ہیں اورہمار املک قدرتی وسائل سے مالامال ہے ،ہم ان وسائل پر اختیار چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں اگر ہم کوئی غیر اسلامی ،غیرقانونی اور غیراخلاقی بات کررہے ہیں تو اس کی نشاندہی کی جائے ہم اصلاح کریں گے اور اگر ہم حق بجانب ہیں تو پھر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے،انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں بھی کھل کرکہاہے کہ پندرہ ارکان میراساتھ دیں پھر دیکھئے کہ ملک میں کیساامن قائم کرتاہوں امن ہوگا تو ہم ہوں گے بدامنی کے سائے میں پرامن اورپرسکون زندگی گزارنا مشکل ہے ہم ہرجگہ اورہرفورم پر امن کی بات کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نفرت سے ناانصافی پیداہوتی جس سے معاشرہ میں آگ بھڑکتی ہے جو امن وامان کی صورتحال کوتباہ کردیتی ہے،ہم معاشرہ میں لگی ہوئی آگ کو بجھانا اور محبت کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پختون قوم کا قصوراورجرم کیا ہے کہ ہر جگہ اس کاخون بہایا جارہا ہے ،اس قوم نے نہ صرف ملکی آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں بلکہ اس ملک کے استحکام اوربقاء کیلئے بھی قربانیاں دے رہی ہے، انہوں نے ملک ریاض احمدخان کو پختونخواملی عوامی پاٹی میں شمولیت پر مبارکباددی اورکہا کہ موصوف نے ایک اچھافیصلہ کیا ہے ہماری پارٹی میں انہیں عزت واحترام ملے گا،اس سے قبل ملک ریاض احمدخان نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے اور پختونخوامیپ میں خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیااورکہا ہے کہ مسلم لیگ میں تمام تر فیصلے غلط ہورہے ہیں جس سے دیرینہ کارکنوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے اور آج حال یہ ہے کہ وہ مسلم لیگ کا ساتھ چھوڑ کر دیگرپارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں،اس موقع پر مختارخان یوسفزئی،ڈاکٹرخالد محمودخالد،خورشیدکاکاجی،ملک ابراہیم شاہ،طاہرخان ودان،اکرام خان،ملک شوکت خان،جہانگیر خان،عیسیٰ روخان،ارباب مجیب الرحمان،مبارک زیب خان اورپارٹی کے دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔