نصیر آباد ( نامہ نگار ) اوچ پاور پروجیکٹ سے ڈیرہ مرادجمالی کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سیاسی جماعتوں پر مشتمل اسٹیرنگ کمیٹی نے 8جنوری 2014کو اوچ پروجیکٹ کے خلاف لانگ مارچ کااعلان کردیا 14گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ڈیرہ مراد جمالی میں قائم اوچ پاور پروجیکٹ ساڑھے پانچ سو میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے مگر یہاں کے مکین بجلی سے محروم ہیں خاوند بخش مینگل تاج بلوچ عبدالکریم مینگل ارشاد گورشانی باز محمد و دیگر کامطالبہ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے چار سیاسی جماعتوں بی این پی جماعت اسلامی نیشنل پارٹی پیپلز پارٹی پر مشتمل اسٹیرنگ کمیٹی نے اوچ پاور پروجیکٹ سے ڈیرہ مرادجمالی کو بجلی کی عدم فراہمی پر اوچ پاور پروجیکٹ کے خلاف 8جنوری 2014کو لانگ مارچ کا اعلان کردیا میڈیا آفس ڈیرہ مراد جمالی میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں خاوند بخش مینگل تاج بلوچ کریم مینگل ارشاد گورشانی سول سوسائٹی نصیر آباد کے کوارڈنیٹر باز محمد نے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا زرخیز ضلع ہونے کے باوجود نصیرآباد کے عوام کو بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے اوچ پاور پروجیکٹ کو قائم ہوئے 19سال کا عرصہ گزر گیا مگر ساڑھے پانچ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے باوجود ڈیرہ مراد جمالی شہر بجلی سے محروم ہیں انٹرنیشنل قوانین کے مطابق جس علاقے میں کوئی بھی میگا پروجیکٹ ہواس کا فرض بنتا ہے جبکہ 5فیصد علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کرے مگر افسوس کی بات ہے کہ اوچ پاور پروجیکٹ نے ڈیرہ مرادجمالی کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا جس کیلئے تمام سیاسی و سماجی جماعتیں مل کر 8جنوری کو اوچ پاور پروجیکٹ کے خلاف لانگ مارچ کریں گے ۔