|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2013

کوئٹہ (آن لائن) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے غلام محمد بلوچ شہید کے بڑے بھائی یوسف بلوچ کے گھر پر فورسز کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ دشمن ریاستی قوتیں بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کا راستہ روکنا چاہتی ہیں لیکن اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بلوچ قوم مرعوب نہیں ہوگی ترجمان نے اپنے جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ریاستی خفیہ اداروں نے پنجگور میں غلام محمد بلوچ شہید کے بھائی یوسف بلوچ کے گھر پر حملہ کرکے چادراور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے بلوچ قوم کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا بلوچ قوم نے قبضہ گیریت سے نجات کیلئے جس جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی ریاستی قوتیں اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا لیں بلوچ قوم کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑا جاسکتا ہے بلوچ قوم اپنی جدوجہد جاری رکھے شکست دشمن کا مقدر ہوگی ۔