|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2013

کراچی(آزادی نیوز)آئی ایم ایف سے 55 کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہو ہی گئی،توقع ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کرجائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق 19 دسمبر کو عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط کی منظوری دیے جانے کے بعد آج یہ رقم مرکزی بینک کے کھاتے میں بھی شامل ہوگئی ہے۔غیر ملکی ادائیگیوں کے دباؤ کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 66 ارب ڈالر قرض منظور کیا تھا جس کی ادائیگی سہ ماہی معاشی جائزہ لینے کے بعد قسطوں میں پاکستان کو کی جارہی ہے۔