|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2013

تہران(آن لائن) ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ عالمی طاقتیں دہشتگرد اور انتہا پسند گروپوں کو دنیا بھر کے مختلف حصوں میں عدم استحکام اور انتہا پسندی کے فروغ کیلئے استعمال کر رہی ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر محمد فازئی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کا بحران اور ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان میں دہشتگردانہ حملہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عالمی طاقتیں اپنے مفاد کیلئے دہشتگردوں اور انتہا پسند گروپوں کو دنیا بھر کے مختلف حصوں میں عدم استحکام اور انتہا پسندی کے فروغ کیلئے استعمال کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امن کیلئے ضروری ہے کہ عالمی برادری اپنا مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے امن کی جانب اہم پیشرفت کرے۔