|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2013

کراچی(آزادی نیوز) 10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پی اے ایف کی ٹیم نیوی کو مات د کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی، پاکا اور ا?رمی کا مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور کے ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ پر جاری تیسرے اورآخری مرحلے کے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے نیوی کے خلاف 1۔0 سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے اس جیت کے بعد 3 پوائنٹس اپنے نام کرکے18 میچز میں مجموعی طور پر36پوائنٹس لیے، یوں اس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، مسلم ایف سی کے بھی 36 پوائنٹس ہیں لیکن وہ 21 میچ کھیل چکی،اسی میدان میں آرمی اور پاکا کا میچ ڈرا ہوگیا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں 1،1مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا لہذا1،1 پوائنٹ حاصل ہوا،آرمی17 میچز کے اختتام پر26 پوائنٹس کے ساتھ8ویں نمبر پر ہے، شکست خوردہ پاکا کی ٹیم20 میچز میں 20 پوائنٹس حاصل کرکے13 ویں پوزیشن پر موجود رہی، بدھ کو لیگ میں ایک میچ کھیلا جائے گا، 18میچز میں39 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست کے ای ایس سی کی ٹیم واپڈا کے مقابل ہوگی، واپڈا 18 مقابلوں میں 33پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پرہے۔