کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دو کو زخمی کردیا۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور سے تقریباً ساٹھ کلو میٹر دور تحصیل پروم کی یونین کونسل نکر میں پیش آیا جہاں تین افراد رحیم جان ولد سبزل ، زاہد ولد منیر احمد، زبیر احمد ولد محمد ہاشم گاڑی پک اپ میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں رحیم جان جاں بحق جبکہ باقی دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔ لیویز نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔