|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2013

کراچی)آزادی نیوز)گھریلو صارفین کی خاطر صنعتوں کو ہفتے میں دو دن گیس سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،گھریلو صارفین کیلئے سوئی سدرن نے کے ای ایس سی کی سپلائی بھی کم کردی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا نیا منصوبہ تیار کرلیا ، کے ای ایس سی کو گیس سپلائی کم کرنے کے علاوہ صنعتیں بھی ہفتے میں دو روز گیس کی بندش برداشت کریں گی۔ حکام کے مطابق موسم سرما کی گیس کی طلب و رسد کے فرق کو دیکھتے ہوئے سوئی سدرن نے اب نیا لوڈ مینجمنٹ پروگرام ترتیب دیا ہے۔اس منصوبے کے تحت کے ای ایس سی کو گیس سپلائی 100 ملین مکعب فٹ کردی گئی ہے اور بجلی کی ترسیلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گیس کی قلت کے باعث شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔سوئی سدرن کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صنعتوں کو ہفتے میں دو دن گیس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کو گیس اگلے ہفتے بند کردی جائے گی۔