|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2013

کوئٹہ(آزادی نیوز) نیٹو سپلائی کے خلاف کوئٹہ کے نواحی علاقے میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف بلوچستان کے زیراہتمام دھرنا دیاجارہاہے۔نیٹو سپلائی کی بندش کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف بلوچستان کے زیراہتمام کارکن احتجاج کیلئے صبح دس بجے سے پہلے اسپی روڈ بائی پاس اور پھر بعد میں خروٹ آباد خیزی چوک پر جمع ہوئے۔ جہاں ان جماعتوں کا دھرنا جا ری ہے، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈرون حملوں کے ذریعے معصوم افراد کو نشانہ بنایاجارہاہے، نیٹو سپلائی کی بندش کا مقصد افغانستان میں مزید تباہی کو بھی روکنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہناتھا کہ ڈرون حملوں کی شکل میں امریکی دہشت گردی پر حکمرانوں کی بے حسی قابل افسوس ہے۔