|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2013

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے تربت اور گردونواح میں جاری آپریشن کے خلاف بلوچ نیشنل موومنٹ اور بلوچ نیشنل فرنٹ کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہڑتال کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے گزشتہ روز بلوچ نیشنل فرنٹ اور بی این ایم کی کال پر تربت اور گردونواح میں جاری آپریشن کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کی بناء پر جمعہ کو علاقے میں مکمل طور پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہڑتال کے دوران تمام مارکیٹیں، پلازے اور چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ہڑتال کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے۔