|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2013

لاہور( آزادی نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدرواں کے کاغذات نامزدگی فارمز کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ روزنامہ آزادی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 14 ہراز 991 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن کی اسکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے جو کہ اگلے 6 روز تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ کے مطابق چیرمین اور وائس جیر مین کے لئے 1522 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جنرل کونسلر کے لئے 7 ہزاز 608 اور لیڈی کونسلر کے لئے 2 ہزار 31 امیدواروں نے فارمز جمع کرائے، لیبر کونسلر کے لئے 1574 اور یوتھ کونسلرز کے لئے 1288 کاغذات نامزدگی فارمز جمع کرائے گئے جبکہ اقلیتی کونسلرز کے لئے 968 امیدواروں نے فارمز جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی فارمز کی اسکروٹنی کا عمل 2 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ 3 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔