گوادر(بیورورپورٹ) حکومت چیلنج سمجھ کر قبول کرلی ہے عوام کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی نیشنل پارٹی کی حکومت اچھی طرز حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ماضی میں کی گئی کرپشن اور گروہی سیاست نے اہل بلوچستان کو مایوسی کی دلدل میں پھینک دیا ہے زیادتیوں کے ازالے کیلئے پرعزم ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور صوبائی صدر ڈاکٹر یاسین نے جیونی پانوان اور سربندن کے دورۂ کے موقع پر عوامی اجتماعات سمیت پارٹی کارکنوں اور نومنتخب کونسلران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پارٹی رہنماء سردار شیر دل بزنجو اور منصور بلوچ ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی منظم سیاسی جماعت ہے جو سیاست میں شعور اور نظریہ کی داعی ہے یہی وجہ ہے کہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت کا گراف بلند ہے اور کارکنوں کے صبر آزما اور بے لوث جدوجہد کی بدولت نیشنل پارٹی حکومت بنانے میں کامیاب ہوچکی ہے انہوں نے جیونی پانوان اور سربندن میں نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ بلدیاتی کونسلران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نومنتخب کونسلران اپنے حلقہ انتخاب کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے وہ اس بات کا متقاضی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہو انہوں نے کہا کہ ماضی میں بدعنوانی اور بدانتظامی نے بلوچستان کے عوام کو مایوسیوں کی دلدل میں پھینک دیا ہے ماضی کی ناانصافیوں کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔