|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2014

کوئٹہ ( این این آئی)کوئٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں گذشتہ روز کی برف باری کے بعد سردہواؤں نے کاروبار زندگی معطل کردیا سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر مچھلی انڈوں او رگوشت کی مانگ میں اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق مسلم باغ اور دیگر علاقوں میں 2014کی پہلی برف باری کے بعد آج بھی آسمان پر بادل کم ہوئے ہیں آس پاس کے پہاڑوں پر جمنے والی برف کے بعد کوئٹہ میں سرد ہواؤں کا راج ہے گیس پریشر میں کمی اور بجلی کے جاری بحران نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے سردی کی وجہ سے کوئٹہ میں یخنی مچھلی اور انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے سرد ہواؤں کے اثرات سے بچنے کیلئے کوئٹہ کے باسی گرم کھانوں کا استعمال بڑھارہا ہے ۔