|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2014

پنجگور ( بیورورپورٹ )پنجگور انٹرنیشنل اےئر پورٹ کے وی آر آئی سسٹم پر حملہ، سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار سرکاری اسلحہ سمیت اغواء انٹرنیشنل اےئر ٹریفکنگ کا نظام متاثر، پولیس کے مطابق پنجگور انٹرنیشنل اےئر پورٹ کے احاطے میں موجود وی آر آئی سسٹم پر ناما معلوم افراد نے حملہ کیا اور سسٹم کی حفاظت کے لئے تعینات دو پولیس اہلکار طیب اور ملا سلیم کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور سسٹم کی مشینری کو کو آگ لگا کر شدید نقصان پہنچایا پولیس کے مطابق واقعے کی خبر ہمیں اس وقت ہوئی جب ہم نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے رابطے کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا پولیس کے مطابق نامعلوم افراد پولیس اہلکاروں کے دو کلاشنکوف اور چھ عدد میگزین اور واکی ٹاکی سیٹ بھی اپنے ساتھ لے گئے واقعے کے بعد اےئر پورٹ کو ایف سی ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل سیل کردیا اور بی ڈی ایس عملے نے چیکنگ کے دوراں وی آر آئی سسٹم کے پاس سے بارودی مواد برآمد کیا اور بعد ازاں اےئر پورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا پولیس کے مطابق مغوی پولیس اہلکاروں کی تلاش جاری ہے واضح رہے کہ وی آ رآئی سسٹم کے زریعے بین الاقوامی طیاروں کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیاگزشتہ شب تین بجے کے قریب ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے کنواں نمبر24سے پلانٹ کو جانے والی 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے پائپ لائن کے کئی فٹ حصے کو نقصان پہنچا اور پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ متعلقہ کمپنی نے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا۔