خضدار ( بیورورپورٹ ) جھالاوان میں بجلی کی مصنوعی کریک ڈاؤن کا روباری وزرعی و معاشی قتل پر احتجاج کا اعلان کردیا 3دن کے اندر اگر بجلی بحال نہیں کی گئی تو ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئیں گے اس کے بعد جو صورت حال ہوگی اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور کیسکو کے متعصب ذمہ داروں پر عائد ہوگی جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق موسیانی جنرل سیکرٹری عید محمد ایڈووکیٹ پریس سیکرٹری عبدالحمید ایڈووکیٹ انجمن تاجران ضلع خضدار کے صدر حاجی عطاء اللہ محمد زئی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر صابر حسین قلندرانی نے اپنے مشترکہ بیا ن میں جھالاوان کے اندر بجلی کی مصنوعی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو کا یہ وطیرہ رہاہے کہ یہ اہم فیصلہ کے موقع پر بجلی کی مصنوعی بحران پیدا کرتا ہے اب جبکہ بلوچستان خاص طور پر بلوچستان کے اندر گندم کی فصل اہم موڑ پر ہے اس لئے بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کردیا گیا تاکہ ہزاروں ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کردہ فصل کو تلف کیا جائے جو ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے اس لئے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان چیف کیسکو بلوچستان سے واضح طور پر کہتے ہیں کہ تین دن کے اندر بجلی کی بحالی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ہم اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔