|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں شدید سردی سخت سردی کے ساتھ ہی کوئٹہ کے بیشتر علاقے گیس سے محروم، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے تو دوسری طرف سردی سے بچنے کیلئے کوئٹہ کے شہری گیس کی فراہمی سے محروم ہیں شہریوں نے آزادی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رات گیارہ بجے گیس آتی ہے تو اس کا بھی پریشر نہ ہونے کے برابر ہے چند گھنٹوں بعد گیس مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے گیس کی بندش سے ہماری معمولات زندگی شدید متاثر ہے صبح ناشتے اور کھانے پینے کے علاوہ گھریلوں کاموں میں شدید دقت محسوس ہوتی ہے بار بار کے احتجاج کے باوجود بھی حکام خواب خرگوش میں مبتلا ہیں ہم نے کئی بار اپنی شکایتیں درج کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی بچے بوڑھے خواتین شدید سردی سے متاثر ہورہے ہیں اور سردی لگنے کی وجہ سے بیمار ہورہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر بلوچستان وزیراعلیٰ اور گیس حکام انسانیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اس عذاب سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ ہماری معمولات زندگی متاثر نہ ہو اور اس شدید سردی سے بچنے کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔